بنگلادیشی کرکٹر کاآئی پی ایل معاہدہ ختم کرنے پرششی تھروربھارتی فیصلے سےنالاں
فوٹو : فائل
نئی دہلی / اسلام آباد: انڈیا کے سینئر رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے بھارتی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ بنگلادیشی کرکٹر کاآئی پی ایل معاہدہ ختم کرنے پرششی تھروربھارتی فیصلے سےنالاں ہیں ،معاہدے سے محروم کرنے پر ششی تھرور نے کہا ایسا نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے نکال کرکھیلوں کو سیاست کی نذر کرنا نہ صرف افسوسناک بلکہ کھیل کی روح کے بھی منافی ہے۔
ششی تھرور نے کہا کہ بنگلادیش کی جانب سے سامنے آنے والا ردعمل بظاہر زیادہ محسوس ہوتا ہے، تاہم یہ اسی واقعے کا قدرتی ردعمل تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کو سیاست کے بجائے لوگوں کو جوڑنے کا ذریعہ بننا چاہیے اور موجودہ صورتحال میں تمام فریقین کو ہنگامی بنیادوں پر ایک دوسرے سے رابطہ کرنا چاہیے تاکہ معاملات سلجھائے جا سکیں۔
ادھر پاکستان نے بنگلادیش کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں 15 فروری کو شیڈول بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کے دیگر میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔
#WATCH | On Pakistan to boycott its match against India in the ICC Men’s T20 World Cup 2026, Congress MP Shashi Tharoor says, "It is pretty disgraceful that sport has been politicised in this way on both sides, frankly. I don’t think that Mustafizur (Bangladeshi cricketer… pic.twitter.com/wt3wgwXZPQ
— ANI (@ANI) February 2, 2026
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور کرکٹ سے متعلق پیدا ہونے والے تنازعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ بنگلادیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت میں میچز کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے مقابلے نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلادیش کی درخواست مسترد کر دی۔ بعد ازاں بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں شامل کر لیا گیا۔
یاد رہے کہ رواں برس ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں مجموعی طور پر 20 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، جبکہ بھارت، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پیدا ہونے والی صورتحال نے عالمی کرکٹ میں ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔
Comments are closed.