بل گیٹس کی بیٹی جینیفر نے مسلمان نوجوان سے منگنی کر لی

فوٹو: انسٹاگرام

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بل گیٹس کی بیٹی 23 سالہ جینیفر گیٹس اور 28 سالہ مصری نژاد نوجوان نائل نصر کی پیار کہانی منگنی تک جا پہنچی، دونوں نے ایک ہونے کے فیصلہ کے بعد تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں.

دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص اور تقریباً 130 کھرب روپے کے مالک بل گیٹس کی 23 سالہ بیٹی نے اپنے دیرینہ دوست مصری مسلمان نوجوان سے منگنی کرلی، دونوں کے درمیان چارسال سے دوستی چل رہی تھی۔

بل گیٹس کی بیٹی اور مصری مسلمان نوجوان کے معاشقے نے 2017 میں تہلکہ مچادیا تھا اور اس وقت ہی یہ چہ مگوئیاں ہوگئی تھیں کہ جلد ہی دونوں شادی کرلیں گے۔

جینیفر گیٹس کی جانب سے ماسٹر کی تعلیم کی وجہ سے ان کی شادی ممکن نہ ہوسکی لیکن دونوں اس عرصے کے دوران انتہائی قریب رہے اور ایک دوسرے سے رومانس کرتے دکھائی دیے، تاہم اب دونوں نے منگنی کرلی ہے۔

دونوں نے امریکا کی اسٹین فورڈ یونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، جینیفر نے مصری نژاد مسلمان نوجوان سے 18 سال سے قبل ہی اس وقت تعلقات استوار کرلیے تھے جب انہیں پتا چلا تھا کہ نائل نصر بہترین گھڑ سوار ہیں۔

یاد رہے بل گیٹس 2017 کے بعد دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بنے تاہم 2018 اور 2019 میں کچھ مدت کے لیے وہ ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے تھے لیکن سال 2020 کی تازہ رینکنگ کے مطابق وہ اس وقت دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں۔

اپنی تصاویر انسٹاگرام پرجینیفر گیٹس نے شیئر کی ہیں، منگیتر کے ساتھ برف پوش علاقے میں کھچوائی گئی رومانوی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ 10 لاکھ بار بھی نائل نصر کی پیش کش قبول کرتیں اور وہی ان کے لیے بہترین شخص اور پہلی پسند ہیں۔

دوسری طرف نائل نصر نے بھی جینیفر گیٹس کے ساتھ منگنی کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ لکھا ’جینیفر گیٹس‘ نے ان کی پیش کش قبول کرلی اور وہ ان کی ہاں کے بعد خوش ہیں اور دنیا کے سب سے خوش قسمت مرد تصور کر رہے ہیں۔

نائل نصر کے جینیفر گیٹس سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے لیے وہی سب کچھ ہیں اور اب وہ ان سے دور رہنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے اور چاہتے ہیں کہ وہ دونوں ایک ہوجائیں۔

نائل نصر کے والدین عرب ملک کویت میں آرکیٹک کی ایک کمپنی چلاتے ہیں، وہ کاروبار کے سلسلے میں ہی مصر سے 3 دہائیاں قبل کویت منتقل ہوئے تھے، نائل نصر کی پیدائش امریکا میں ہوئی تھی تاہم ان کی پرروش کویت میں ہوئی۔

دونوں نے امریکا کی اسٹین فورڈ یونیورسٹی سے ماسٹر کر رکھا ہے، مصری نوجوان نے 2013 جب کہ جینیفر گیٹس نے 2018 میں ماسٹر کیا اور دونوں کو گھڑ سواری کا شوق ہے۔

Comments are closed.