بلاول بھٹو نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کے فیز ون کا افتتاح کر دیا
فائل:فوٹو
کراچی :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں قیوم آباد انٹرچینج کے قریب شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کے فیز ون کا افتتاح کر دیا۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری افتتاح کے لیے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے پہنچے تھے۔
ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے خود اپنی گاڑی شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے پر ڈرائیو کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ گاڑی میں موجود تھے۔
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے فیز ون ا?ج کھولا جائے گا، ملیر ایکسپریس وے سندھ بلکہ پاکستان کا سب سے بڑا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبہ ہے، ا?ج قیوم آباد سے شاہ فیصل تک ملیر ایکسپریس وے پروجیکٹ کے 9.1 کلومیٹر کا جزوی افتتاح کیا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق ملیر ایکسپریس وے کی کل لمبائی 39 کلو میٹر ہے، یہ منصوبہ کورنگی کریک ایونیو سے شروع ہو کر ملیر ندی تک پھیلا ہوا ہے۔
Comments are closed.