برتھ کنٹرول کامقصد مسلمانوں کی آبادی کم کرنا ہے ، سراج الحق

کنٹرول آباد ی ایک مفاد پرستی پر مشتمل عالمی دہشتگردوں کا نظریہ ہے ، سیمینار سے خطاب

لاہور (خصوصی نمائندہ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاکہ کنٹرول آباد ی ایک مفاد پرستی پر مشتمل عالمی دہشتگردوں کا نظریہ ہے ۔ برتھ کنٹرول کا اصل مقصد مسلمانوں کی آبادی کم کرنا ہے ۔ یہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔مغرب خوفزدہ ہے کہ مسلمانوں کی آبادی بڑھ رہی ہے اور آنے والے وقت میں دنیا پر وہی قوم حکومت کرے گی جس کی آبادی زیادہ ہوگی ۔وہ جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلام آباد میں کنٹرول آبادی ، مسائل کا حل یا خود ایک مسئلہ کے موضوع پر ہونے والے سیمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔انہو ں نے کہا کہ اگر حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان ترقی کرے تو اسے ساٹھ فیصد سے زائد بنجر پڑی زمین کو قابل کاشت بناناہوگا ۔ اقوام متحدہ جیسا عالمی ادارہ دنیاکے 94 ممالک میں انسانی شرح پیدائش ضرورت سے کم ہونے کو انتہائی خطرناک قرار دے رہاہے ۔آج ایک عالمی ایجنڈے نے بڑھتی ہوئی آبادی کو خوف کی علامت بنادیاہے ۔ سراج الحق

Comments are closed.