باکسر عامر خان کا مظلوم فلسطینیوں کیلئے ویڈیو پیغام
اسلام آباد( ویب ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کاظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے لوگ مضبوط رہیں، لله آپ کے ساتھ ہے۔
اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ویڈیو پیغام میں عامر خان نے کہا کہ فلسطین کے لوگوں کی مشکلات دیکھ کر دکھ ہوا۔ ان کے لئے دعاگو ہوں، امید ہے فلسطینی مسلمانوں کے لئے آسانیاں ہوں گی۔
عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ فلسطین کے معصوم بہن بھائیوں کے حالات پر میرا دل غمزدہ ہے۔آپ مضبوط رہیں، لله آپ کے ساتھ ہے۔
عامر خان کے پیغام کو ان کے اکاونٹ پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا اور فلسطین کے لوگوں سے اظہار یکجہتی بھی کیا اس موقع پر انھوں نے اپنے ساتھ موجود بچی سے بھی فلسطینیوں سے یکجہتی کااظہار کروایا۔
عامر خان ماسک پہنے ہوئے ایک شاپنگ مال کے باہر موجود ہیں اور اس موقع پر وہ فلسطینیوں کی حالت زار پر بہت رنجیدہ نظر آرہے ہیں۔
Comments are closed.