ایپل رواں سال ساڑھے 7 کروڑ5 جی آئی فون لانچ کرےگا

ہارون رشید طور

فوٹو : فائل

اسلام آباد:الیکٹرانکس کی مشہور زمانہ امریکی کمپنی ‘ایپل’ نے اپنے سپلائرز سال کے آخر تک ساڑھے سات کروڑ فائیو جی آئی فونز کے ساتھ ساتھ آئی پیڈز اور ایپل واچز فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کرلی۔

اس حوالے سے کمپنی کو توقع ہے کہ 2020 میں ہی نئی جنریشن کے آئی فونز کی فراہمی 8 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ایپل’ آئندہ سال آئی فون کے چار نئے ماڈل لانچ کرنے جا رہا ہے جن میں تیز رفتار فائیو جی وائرلیس کی سہولت موجود ہو گی۔

ان ماڈلز کے ڈیزائن بھی جدید ہوں گے اور یہ مختلف سائز کی اسکرینوں میں دستیاب ہوں گے۔بلوم برگ’ کی رپورٹ کے مطابق ایپل ایک نیا آئی پیڈ ائر تیار کر رہا ہے.

اس میں آئی پیڈ پرو کی طرح کی جدید اسکرین ہو گی،ایپل اس مرتبہ ‘بیٹس’ برینڈ کے علاوہ بھی ایئر فون بنا رہا ہے اور ایپل واچ کے دو نئے ڈیزائنز پر بھی کام جاری ہے.

رپورٹ کے مطابق کمپنی ایک نئے ‘ایپل ٹی وی باکس’ پر بھی کام جاری رکھے ہوئے ہے، جس میں تیز رفتار پراسیسر نصب ہو گا.

یہ ٹی وی باکس گیمنگ اور بہتر ریموٹ کنٹرول کے ساتھ دستیاب ہو گا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ایپل اسے رواں سال صارفین کے لیے پیش کر دے گا۔

Comments are closed.