این ایچ اے ملازم کو موٹروے پر کچلنے والا ڈرائیور گرفتار


اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) موٹر وے پر این ایچ اے ملازم کو کچلنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم موٹر وے کے ذریعے پشاور کی جانب جا رہا تھا۔

ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق تیز رفتاری کے باعث موٹروے پولیس نے گاڑی روکنے کا اشارہ کیا، تاہم گاڑی سوار نے موٹر وے پولیس کا اشارہ نظر انداز کرتے ہوئے گاڑی بھگا دی۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کی اطلاع موٹر وے ٹول پلازہ پشاور کو دی گئی۔ ڈرائیور نے پشاور ٹول پلازہ پر گاڑی بھگانے کی کوشش میں این ایچ اے کے ملازم عدیل کو ٹکر مار دی تھی۔

ملازم عدیل کو شدید زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کردیا گیا،ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے کر ڈرائیور جنید کو گرفتار کر لیا۔

Comments are closed.