این ایچ اے اور موٹروے پولیس نے جرمانوں میں200 فیصد اضافہ کردیا
فوٹو: فائل
اسلام آباد: این ایچ اے اور موٹروے پولیس نے جرمانوں میں200 فیصد اضافہ کردیا،اب اگر آپ نے بغیر لائسنس گاڑی چلانے کی کوشش کی اور پکڑے گئے تو 5000روپے جرمانہ ہوگا پہلے یہ جرمانہ صرف750 تھا۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی طرف سے جرمانوں کی نئی شرح سے جرمانوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا۔ ٹریفک خلاف ورزیوں کے 32 کوڈ کے جرمانوں کی شرح مقرر کی گئی۔
ان میں 7 نئی ٹریفک خلاف ورزیوں کے کوڈ بھی شامل کئے گئے ہیں،جرمانے بڑھانے کا فیصلہ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے اجلاس میں کیا گیا۔
جرمانوں میں اضافے کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تیز رفتاری پر جرمانہ 750 سے بڑھا کر 2500 روپے اور اوورٹیک کرنے پر جرمانہ 300 سے بڑھا کر 1500 روپے کر دیا گیا۔
رات کو موٹروے پر سفر کرنے کے لیے خستہ حالت لائٹس پر جرمانہ 500 سے بڑھا کر 5000 کردیا گیا جبکہ غفلت اور لاپرواہی پر جرمانہ 300 سے بڑھا کر 1500 روپے اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر جرمانہ 750 سے بڑھا کر 5000 روپے کردیا گیا۔
رجسٹریشن کے بغیر گاڑی چلانے پر جرمانہ 500 سے بڑھا کر 2000 روپے کردیا گیا۔موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے پر جرمانوں کا نفاذ فوری طور پر کیا گیا ہے۔
Comments are closed.