ایم پی اے فیصل زمان قتل کیس میں گرفتار
فوٹو :فائل
ہری پور(یاورحیات)دوہرے قتل کیس کے الزام میں ایم پی اے فیصل زمان کو ایبٹ آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے احاطہ سے عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کرلیا گیا.
انسداد دہشت گردی کی ڈویژنل عدالت کے جج اورنگ زیب خٹک نے دونوں جانب سے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ضمانت خارج کر کے ملزم کو ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے، جہاں سے انہیں بکتر بند گاڑی کے ذریعے سخت سیکورٹی میں جیل پہنچایا گیا.
عدالت کے باہر بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے اس موقع پر فیصل زمان کو پھانسی دو اورسی ٹی ڈی اور پولیس زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے دوہرے قتل کی ایف آئی آر زیر دفعہ 302/34دہشت گردی ایکٹ 7ATAکے تحت درج ہے.
مقدمہ میں مختلف لوگوں کو شامل تفتیش کرنے کے بعداجرتی قاتل کی گرفتاری اور مقتول کے بھائی کے بیانات کی روشنی میں فیصل زمان کو شامل تفتیش کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے ملتان سے سفری ضمانت حاصل کر رکھی تھی.
دورانیہ ختم ہونے کے بعد انہوں نے ایبٹ آبادانسداد دہشت گردی کی ڈویژنل عدالت سے رجوع کر کے14/12/2020کو ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی جہاں پر وہ تقریباً ایک ماہ تک ضمانت پر رہے.
دہرے قتل کیس میں نامزد پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے فیصل زمان انسداد دہشتگردی کی عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار سی ٹی ڈی نے فیصل زمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا.
فیصل زمان ہری پور کے حلقہ پی کے 42سے ایم پی اے ہیں پی ٹی آئی خیبر پختوانخواہ کے ڈپٹی سیکرٹری ملک طاہر اقبال ان کے ساتھی گلنواز کے قتل میں نامزد کیا گیا تھا.
پی ٹی آئی خیبر پختوانخواہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک طاہر اقبال ان کے ساتھی گل نواز قتل کیس میں ایم پی اے فیصل زمان کو مقتول کے بھائی نے نامزدکیا تھا پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ تحقیقات کے دوران ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا گیا تھا.
ایم پی اے فصیل زمان پر تحریک انصاف کے طاہر اقبال اور سردار گل نواز کے دوہرے قتل کیس کا الزام عائد ہونےپرتین ماہ قبل سے کیس مختلف تحقیقاتی اداروں کے پاس تھا.
ملک طاہر اقبال اور ان کے ساتھی سرادر گل نواز کو 14ستمبر 2020کو ہری پور کے علاقہ غازی فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھاجبکہ اسی قتل کیس میں ایم پی اے فصیل زمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا رکھی تھی.
سی ٹی ڈی کل ملزم کو ریمانڈ کیلے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرے گی اور ریمانڈ کی استدعا کرے گی.
مقتول طاہر اقبال امریکی بزنس مین اور وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دیرینہ ساتھی بھی تھے جبکہ گرفتار ایم پی اے فیصل زمان پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے ہری پور کے حلقہ پی کے بتالیس سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے.
سینٹ میں ٹکٹ کی فروخت کے الزام میں پارٹی سے نکال دیاگیا بعدازں 2018کے عام انتخابات میں آزاد حثیت سے الیکشن جیت کر دوبارہ ایم پی اے منتخب ہوگےتھے.
ان کے خلاف سپریم کورٹ میں بھی جعلی ڈگری کا کیس بھی زیر سماعت ہے ان کی نائیجیریا کی ڈگری کو فیصل زمان کے مخالف سیاسی حریف نے سپریم کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے.
Comments are closed.