ایمبولینس اور ٹریلر میں تصادم، 9 افراد جاں بحق
میانوالی (ویب ڈیسک) بھکر سے راولپنڈی جانے والی ایمبولینس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے.
افسوس ناک حادثے میں 9 افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے، لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق میانوالی میں ہیڈپکہ کے قریب ایمبولینس اور ٹریلر میں تصادم ہوا جس کے باعث ایمبولینس میں سی این جی سلنڈر پھٹنے کے باعث آگ لگ گئی.
ٹریفک کے اس المناک حادثے میں 3 بچے، 3 خواتین اور 3 مرد جاں بحق ہوگئے، لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ ایمبولینس میں مریض اور اس کے اہل خانہ موجود تھے، ایمبولینس بھکر سے راولپنڈی جارہی تھی۔
Comments are closed.