ایمان مزاری اورہادی کیخلاف ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دیا گیا،ہائیکورٹ فیصلہ کرے،سپریم کورٹ

ایمان مزاری اورہادی کیخلاف ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دیا گیا،ہائیکورٹ فیصلہ کرے،سپریم کورٹ

فوٹو : فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی طرف سے ایمان مزاری اورہادی کیخلاف ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دیا گیا،ہائی کورٹ اپیل پر فیصلہ کرےسپریم کورٹ نے متنازعہ ٹویٹس کیس میں وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر وکیل ہادی علی چٹھہ کے خلاف جاری ٹرائل پر حکمِ امتناع جاری کر دیا ہے اور ساتھ ہی اسلام آباد ہائی کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ دونوں کی اپیلوں پر جلد از جلد فیصلہ کیا جائے۔

سپریم کورٹ  نے ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلوں پر حتمی فیصلے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی آگے نہ بڑھائی جائے۔

سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کا کردار بھی “بہت اچھا نہیں رہا”، دونوں وکلاء ہیں لیکن اس کے باوجود ٹرائل کے دوران احتجاج بھی ریکارڈ ہوا، جو پیشہ ورانہ رویے کے منافی ہے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے واضح کیا کہ ماتحت عدلیہ کے ججز کو کسی صورت بے توقیر نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت حکومت کو بھی یہ اجازت نہیں دے سکتی کہ وہ جسے چاہے سزا دے دے، قانون سب کے لیے برابر ہے۔

ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چٹھہ کوعدالت سے باہر نکلتے ہی گرفتارکرلیا گیا

سپریم کورٹ نے مشاہدہ کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے اپیلوں پر فیصلہ جلد سنانا ضروری ہے، اور اسی مقصد کیلئے حکمِ امتناع جاری کیا گیا ہے تاکہ اعلیٰ عدالت کے فیصلے تک نچلی عدالت کی کارروائی معطل رہے۔ عدالت نے توقع ظاہر کی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ معاملے پر جلد فیصلہ کرے گی۔

یہ معاملہ متنازعہ ٹویٹس کے حوالے سے درج مقدمے کا حصہ ہے، جس میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کے خلاف کارروائی جاری تھی، تاہم اپیلوں کے فیصلے تک سپریم کورٹ نے عبوری ریلیف دے دیا ہے۔

 

ایمان مزاری اورہادی کیخلاف ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دیا گیا،ہائیکورٹ فیصلہ کرے،سپریم کورٹ

Comments are closed.