ایل این جی ریفرنس، شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ موخر
فائل:فوٹو
اسلام آباد:احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ موخر کرتے ہوئے 18 جولائی کی تاریخ مقرر کردی ہے.
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایل این جی ریفرنس میں عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق محفوظ فیصلہ موخر کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ فیصلہ مکمل تحریر نہیں کیا جا سکا مزید وقت درکار ہے، عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سنانے کیلئے نئی تاریخ مقرر کردی۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ عدالت میں پیش ہوئے۔ ایل این جی ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ 18 جولائی کو سنایا جائے گا،عدالت نے کیس کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔
خیال رہے کہ ریفرنس میں ملزمان نے نیب آرڈیننس کے تحت عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کررکھا ہے۔
Comments are closed.