ایف سولہ گرانے کا بھارتی دعوی ٰ جھوٹا، طیارے پورے ہیں، امریکی رپورٹ

نیویارک( نیٹ نیوز)بھارت کا پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانیکا جھوٹا دعویٰ جھوٹا نکلا، امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں پاکستانی ایف سولہ طیاروں کی گنتی اور تعداد پوری ہونے کی رپورٹ دی ہے۔

امریکی جریدے ‘فارن پالیسی’ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے امریکی اہلکاروں کو آ کر ایف 16 طیاروں کو گننیکی پیشکش کی تھی اور امریکی اہلکاروں نے تمام ایف سولہ طیارے پاکستان کے پاس موجود ہونیکی تصدیق کردی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ایف سولہ طیاروں کی تعداد پوری ہے جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کو نقصان پہنچانے میں ناکام رہا اور اپنا طیارہ اور پائلٹ کھویا۔

امریکی جریدے کی رپورٹ بھارت کے اس دعوے کی نفی کرتی ہے جس میں بھارتی ایئرفورس کے حکام نے کہا تھا کہ کمانڈر ابھی نندن نے پاکستانی ایف 16 طیارے کو مار گرایا اور ڈوگ فائٹنگ کے دوران اْن کا طیارہ بھی تباہ ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں موجود امریکی حکام نے بھارتی دعوے پر شک کا اظہار کرتے ہوئے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ بھارتی حکام عالمی برادری کو 27 مئی کو پیش آئے واقعے کے حوالے سے گمراہ کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ ایف 16 کے معاہدے میں طیارے کسی ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے کی شرط نہیں، یہ یقیناً خام خیالی ہوگی کہ ہم کوئی سامان بیچیں اور وہ جنگ میں پاکستان استعمال نہ کرے۔

Comments are closed.