خیر پور( ویب ڈیسک)نوجوان لڑکی نے یو ٹیوب چینل سے کمائی کرکے اپنا گھر بنالیا، عالمگیر شہرت کو پہنچنے والی رابعہ ناز کی تعلیم صرف انٹرمیڈیٹ تک ہے لیکن دماغ بہت چلتاہے۔
خیرپور کے علاقے پیرگوٹھ کے چھوٹے سے گاؤں راہوجا میں رابعہ ناز شیخ کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے اور دن بدن رابعہ کو دیکھنے اور سننے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
ایک انٹرویو میں رابعہ ناز یوٹیوب نے بتایا ہے کہ وہ یوٹیوب چینل سے ماہانہ 40 سے 50ہزار روپے کماتی ہیں جبکہ یوٹیوب نے انہیں سلور بٹن بھی دیا ہوا ہے۔
رابعہ ناز کہتی ہیں کہ جدید فیشن کی تلاش کرتے کرتے ان کو اپنا چینل بنانے کا خیال آیا۔ یوٹیوب سے بہت کچھ سیکھا اور بھائیوں سے ویڈیو ایڈیٹنگ کرنا سیکھائی لیکن اس میں مزید مہارت میں نے خود انٹرنیٹ سے ہی حاصل کی۔
نوجوان لڑکی اپنا یوٹیوب چینل اینڈرائڈ فون سے چلاتی ہے جبکہ اپنے چینل فیشن ایڈکشن کے لیے خود ہی تصاویر ڈاؤن لوڈ کرکے خود ہی ویڈیو بناکر اپلوڈ کرتی ہیں۔
رابعہ ناز کا گھر ابھی مکمل نہیں ہوا ، لیکن باہمت رابعہ کہتی ہیں کہ میں اسی چینل کی کمائی سے گھر مکمل کرنا چاہتی ہوں ،انھوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں وسائل نہ ہونے کے باوجود مجھے گھر سے سپورٹ ملی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ گھر والوں کو اس بات کی تسلی ہے کہ میں گھر میں بیٹھ کر کام کرتی ہوں اس لئے انھوں نے مجھے اسکرین پر آنے سے منع نہیں کیا کیونکہ میں فیشن کا چینل چلانے کے باوجود اپنی روایات کو فالو کرکے کام کررہی ہوں۔
Comments are closed.