ایران کی طرف سے پڑوسی ممالک پر حملوں کیخلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد منظور
فوٹو :فائل
نیویارک : ایران کی طرف سے پڑوسی ممالک پر حملوں کیخلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد منظور کی گئی ہے یہ قرارداد 135 معاونین کی جانب سے پیش کی گئی جس میں ایران کی جانب سے پڑوسی ممالک پر حملوں کا معاملہ اٹھایا گیا۔
سلامتی کونسل اجلاس میں پڑوسی ممالک پر ایران کے حملوں کی مذمت کی گئی، خلیجی ممالک کی جانب سے تیار مسودہ کےحق میں 13ووٹ آئے۔
قرارداد کا مکمل مسودہ اور تفصیلات سامنے نہیں آئی تاہم میڈیا رپورٹس میں ایران پر حملے کا ذکر نہیں ہے اور ایران کے حملوں کی مذمت سے متعلق قرارداد پر چین اور روس غیرحاضر رہے۔
بحرین کے مندوب کا کہنا تھا کہ ایرانی حملوں کی مذمت کیلئے قرارداد 135ممالک نے کواسپانسر کی، پاکستان بھی خلیجی ممالک کی جانب سے ایران کیخلاف پیش قراردادکا شریک معاون تھا۔
یہ اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ کوئی قرارداد 135 شریک معاونین نے پیش کی۔
اس سے پہلے اقوام متحدہ میں ایبولا پر قرارداد 134 ممالک نے پیش کی تھی، اب روس کی جانب سے اقوام متحدہ میں پیش قرارداد پر ووٹنگ کی جائے گی
Comments are closed.