ایران پرحملے کا مقصد اپنے لئے خطرات کو ختم کرنا ہے، ٹرمپ
فوٹو : فائل
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران پرحملے کا مقصد اپنے لئے خطرات کو ختم کرنا ہے، ٹرمپ کا کہنا تھاایران پر امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کا مقصد ”ایرانی حکومت کی جانب سے درپیش فوری خطرات کا خاتمہ“ ہے
صدر ٹرمپ نے ایران پر اسرائیل اور امریکا کے مشترکہ حملوں کے بعد جاری بیان میں کہا کہ “تھوڑی دیر پہلے امریکی فوج نے ایران میں ایک بڑا جنگی آپریشن شروع کیا ہے۔“
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے، ہم ایران کی بحریہ کو ختم کرنے جا رہے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد ایرانی حکومت کی طرف سے آنے والے خطرات کو ختم کر کے امریکی عوام کا دفاع کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ دیر پہلے امریکی فوج نے ایران کے خلاف بڑا فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے، ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایران نے جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی۔
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) February 28, 2026
Comments are closed.