ایران پرامریکی و اسرائیلی جارحیت پر مذمت کرنے والی خود کار مشینیں چل پڑیں

فوٹو : فائل

اسلام آباد : ایران پرامریکی و اسرائیلی جارحیت پر مذمت کرنے والی خود کار مشینیں چل پڑیں اور اب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کی ہے.

انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا چارٹر تمام رکن ممالک کو سیکیورٹی ضمانت دیتا ہے۔سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی جارحیت قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا ردعمل پورے خطے میں پھیل رہا ہے، پرامن حل کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے۔

انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ ایران پر حملوں اور جوابی ایرانی کارروائی سے دنیا کا امن خطرے میں پڑگیا ہے، تمام فریقین کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے.

اقوام متحدہ کا کردار عملاً ختم ہو چکا ہے، فلسطین اور کشمیر پر متعدد قراردادیں محض الماریوں کی زینت بنی ہوئی ہیں تاہم کسی چھوٹے ملک کو پھنسانا ہو تو پولیس کی طرح پرچہ کاٹ کر سزا بھی دی جاتی ہے.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ کی مخالفت کے باوجود بورڈ آف پیس بنا کر غزہ میں خود فیصلہ سازی کی بنیاد رکھ کر اقوام متحدہ کو مزید بے توقیر کر دیا.

ایران پر حملے کے بعد بعد روس، سعودی عرب ،پاکستان سمیت بعض ممالک نے ریکارڈ سازی کیلئے رسمی سی مذمتیں کی ہیں تاہم جارحیت پر کھل کر کسی نے امریکہ مخالفت نہیں کی.

Comments are closed.