ایران نے پڑوسی ممالک سے معافی مانگ لی، اب کسی پر حملہ نہیں کریں گے، ایرانی صدر

فوٹو : فائل

اسلام آباد : ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے ٹرمپ ایران کے ہتھیار ڈالنے کی خواہش قبر میں لے کر جائے گا، ایرانی صدر کا ٹرمپ کو جواب ، مسعود پزیشکیان نے مزاحمت جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن ملک ایران کے سرنڈر کرنے کی خواہش اپنے ساتھ اپنی قبروں تک لے جائیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل کہا تھا کہ جب تک ایران ہتھیار نہیں ڈال دیتا اُس وقت تک اس سے کوئی معاہدہ نہیں کیا جائے گا جس پر ایرانی صدر نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔

ایران نے پڑوسی ممالک سے معافی مانگ لی، اب کسی پر حملہ نہیں کریں گے، ایرانی صدر نے واضح کیا کہ پڑوسی ممالک کی املاک نہیں بلکہ امریکی فوجی اڈّے اور تنصیبات ہمارا ہدف تھیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات ایرانی صدر مسعود پڑوسی ممالک کی املاک نہیں بلکہ امریکی فوجی اڈّے اور تنصیبات ہمارا ہدف تھیں نے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والی ایک ہنگامی تقریر میں کہی۔ جس میں انھوں نے ہمسائیہ ممالک پر ناگزیر حملوں پر معافی مانگتے ہوئے کہ اب کسی پڑوسی ملک پر حملہ نہیں کریں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جن ہمسائیہ ممالک پر ایران نے حملے کیے ہیں وہ بھی اپنے دفاع میں تھے اور نشانہ پڑوسی ممالک کی املاک نہیں بلکہ امریکی فوجی اڈّے اور تنصیبات تھیں۔ امید ہے ہمسائیہ ممالک ایران پر حملے نہیں ہونے دیں گے۔

مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ ایران خطے میں کشیدگی نہیں چاہتا، تاہم اگر اس کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو وہ اپنا دفاع کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ ایران کے مخالفین یہ سمجھتے ہیں کہ دباؤ کے ذریعے اسے جھکایا جا سکتا ہے، لیکن ایسا ہرگز ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ 28 فروری سے امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں پہلے ہی روز آیت اللہ خامنہ ای سمیت وزیر دفاع، آرمی چیف، پاسداران انقلاب کے سربراہ اور مشیر قومی سلامتی کونسل شہید ہوچکے ہیں۔

جواب میں ایران نے خلیجی ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں 6 سے زائد امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی اور بھاری مالی نقصان ہوا ہے تاہم ان حملوں پر پروسی ممالک نے ایران کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے.

Comments are closed.