انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی آگئی
فائل:فوٹو
کراچی: انٹر بینک میں ڈالر 10.27روپے کم ہو کر 274.82 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 18.19 روپے اضافے کے ساتھ 284.30 روپے پر پہنچ گیا تھا تاہم آج کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی۔
ابتداء میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 49پیسے کمی دیکھی گئی لیکن آہستہ آہستہ 10.27روپے کی کمی دیکھی گئی۔اسکے ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 4روپے گھٹ کر 284روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
Comments are closed.