امریکہ ایران کے حقوق تسلیم کرے ہم معاہدے کیلئے تیار ہیں، ایرانی اسپیکر
فوٹو : سوشل میڈیا
اسلام آباد: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرباقر قالیباف نے کہا ہے امریکہ حقیقی معاہدہ پیش کرے، امریکہ ایران کے حقوق تسلیم کرے ہم معاہدے کیلئے تیار ہیں، ایرانی اسپیکر کا کہنا ہے ہم تو مذاکرات کیلئے خیر سگالی کے طور پر آئے ہیں.
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرباقر قالیباف نے ایک تازہ بیان میں کہاکہ ایران مذاکرات کیلئے خیر سگالی کے ساتھ آیا ہے لیکن امریکا پرکوئی اعتماد نہیں، انہوں نے کہا امریکا حقیقی معاہدہ پیش کرے اور ایران کےحقوق تسلیم کرے تو ایران معاہدےکےلیے تیار ہے۔
اسپیکر باقر قالیباف نے امریکا ایران مذاکرات سے پہلے لبنان میں جنگ بندی اور ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یہ طے شدہ نکات تھے، جن پر عمل ہونا ابھی باقی ہے۔
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا امریکا وعدوں کی پاسداری کرے، اس نے لبنان میں جنگ بندی کا وعدہ کیا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرباقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد امریکہ سے مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا ہے،
وفد میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی ، دفاعی کونسل کے سیکرٹری، مرکزی بینک کے گورنر اور پارلیمنٹ کے دیگر اراکین شامل ہیں۔
Comments are closed.