امریکا کو ملکی انتخابات میں مداخلت کی دعوت پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہے،مریم اورنگزیب
فوٹو:اسکرین گریب
لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما ء مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ امریکا کو ملکی انتخابات میں مداخلت کی دعوت پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہے، عمران خان نے کہا ہے آوٴ امریکا میری مدد کرو، ان کا ”ایبسلوٹلی ناٹ“ ؟ ”ہم غلام نہیں ہیں“ کا نعرہ کہاں گیا؟یہ امریکن ایجنٹس ہیں انہیں فنڈنگ آتی ہے اور کارکردگی نہ دکھائی تو کیا جواب دیں گے امریکا کو اسی لیے یہ شور مچارہے ہیں؟
لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ کسی کو بھی الیکشن کے نتائج پر اعتراض ہے تو وہ الیکشن کمیشن سے رجوع کرے، میڈیا پر چلائے گئے غیر حتمی نتائج کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ہم الیکشن کمیشن کے ترجمان نہیں مگر یہ قوانین ہیں، تحریک انصاف کی جانب سے بلاوجہ کی انارکلی اور انتشار پھیلا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اس وقت بھی انتشار پھیلارہے تھے جب چین کے صدر آرہے تھے، بجلی کے منصوبے بن رہے تھے، اسی طرح طاہر القادری کے ساتھ بیٹھ کر وہ قبریں کھود رہے تھے، آر ٹی ایس تو 2018ء میں بیٹھا اور آج یہ دھاندلی کی بات کررہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کا دماغ ہی انتشار پھیلانے کا ہے اگر یہ کسی چیز کے ماہر ہیں اور شاباشی کے مستحق ہیں تو انتشار فتنہ و فساد پھیلانے اور ملک کو معاشی تباہ کرنے کے ہیں، آج تک کس جماعت کے سربراہ نے کہا ہے کہ کسی اور ملک سے کہ وہ ہمارے انتخابات میں مداخلت کرے؟ ۔
ان کاکہناتھا کہ اس کا مطلب ہے کہ آپ امریکا کے غلام ہیں آپ کو وہاں سے فارن فنڈنگ آتی ہے اور آپ ملکی خودمختاری کے خلاف کسی ملک کو مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں، میں عالمی میڈیا سے کہتی ہوں کہ پی ٹی آئی والے ہارے ہوئے ہیں ان کے پاس دھاندلی کے کوئی ثبوت نہیں ہیں اگر انہیں اعتراض ہے تو قانون کے مطابق الیکشن کمیشن سے رجوع کریں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے یہ کہنا آوٴ امریکا میری مدد کرو، اب وہ ”ایبسلوٹلی ناٹ“ کہاں گیا؟ ”ہم غلام نہیں ہیں“ کہاں گیا؟ اس طرح کسی ملک کو دعوت دینے کا کیا مطلب ہے؟ یہ امریکن ایجنٹس ہیں انہیں فنڈنگ آتی ہے اور کارکردگی نہ دکھائی تو کیا جواب دیں گے امریکا کو اسی لیے یہ شور مچارہے ہیں؟
انہوں ں ے کہا کہ میں یقین سے کہتی ہوں کہ ان کی جماعت کے اندر فارن فنڈنگ کے ذریعے فارن ایجنٹ موجود ہیں جن کا سربراہ عمران خان ہے جو ملکی انتخابات میں مداخلت کی دعوت دے کر پاکستان کو مزید انتشار کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن میں ہرگز دھاندلی نہیں ہوئی فارم 45 مرتب ہونے میں وقت لگتا ہے مگر پی ٹی آئی والوں نے پہلے ہی وائرل کردیے، عالمی میڈیا کو بھی بتاتی ہوں کہ یہ جو فارم 45 میڈیا پر آئے ہوئے ہیں درست نہیں پی ٹی ا?ئی والے فارم 45 کے جھوٹے اسکرین شارٹ دکھارہے ہیں اور ساتھ میں میڈیا اور سوشل میڈیا کو کوڈ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے لیے قابل احترام ہیں، میں ان سے واقف ہوں ان کا پی ٹی آئی سے اتحاد ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا، انہیں کچھ اعتراضات ہیں جس پر انہوں نے متعلقہ پلیٹ فارم سے رجوع کررکھا ہے۔
انہوں ں ے مزید کہا کہ اگر آپ کو آج بھی انتخابات پر اعتراض ہے تو اس کا فورم انٹرنیشنل میڈیا یا کسی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرنا نہیں ہے یا کسی ملک کو مداخلت کی دعوت دینا نہیں ہے، ہم اس فعل کی مذمت کرتے ہیں۔
Comments are closed.