امجد علی اسپیکر اور نظیر احمد ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی منتخب
فوٹو: فائل
گلگت( زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف کے رکن امجد زیدی 18ووٹ لے کر گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر اورنظیر احمد ایڈووکیٹ ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئے، نظیر احمد کو22ووٹ ملے،پی ٹی آئی کے4، حزب اختلاف کا ایک ووٹ مسترد ہو ا۔
اسپیکر کے عہدے کے انتخاب کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار غلام محمد نے 8 ووٹ حاصل کیے جب کہ ڈپٹی سپیکر کیلئے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار رحمت خالق نے 9 ووٹ حاصل کیے۔
اسپیکرمنتخب ہونے کے بعدسید امجد زیدی نے نومنتخب ڈپٹی اسپیکر کے نتیجے کا اعلان کیا جس کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار نظیر احمد ایڈووکیٹ 22 ووٹ لے کر ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔
جی بی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 21، پیپلز پارٹی کے 4، جماعت مجلس وحدت المسلمین کی 1جنرل نشست ہے جب کہ پی ٹی آئی سے معاہدے کے تحت ملنے والی خواتین کی 1 مخصوص نشست اور 1 ٹیکنوکریٹ سمیت اس کی نشستوں کی تعداد 3 ہے۔
مسلم لیگ ن کی بھی 2 جنرل اور خواتین کی 1 مخصوص نشست کے ساتھ کل نشستوں کی تعداد 3 ہے۔اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام کی ایک نشست ہے جب کہ اپنی آزاد حیثیت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کرنے والا ایک آزاد رکن بھی اسمبلی کا حصہ ہے۔
Comments are closed.