الیکشن کمیشن نے اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاوٴنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اسٹیٹ بینک سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بینک اکاوٴنٹس کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف مالی گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاوٴنٹس کی تفصیلات مانگی ہیں۔

ذرئع الیکشن کمیشن کے مطابق اسٹیٹ بینک کو عمران خان کے بینک کھاتوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے خط لکھ دیا گیا ہے۔

تفصیلات ملنے کے بعد الیکشن کمیشن اکاوٴنٹس کا جائزہ لے گا اور بعد ازاں اس بنیاد پر توشہ خانہ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا۔

Comments are closed.