الحمد اللہ! بھارت کیخلاف تاریخی فتح قابل فخر لمحہ ہے، رمیض راجہ

55 / 100

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیض راجہ نے بھارت کے خلاف جیت پر کہا، الحمد للہ ،یہ تاریخی فتح ہے۔

بھارت کے خلاف پاکستان کی یکطرفہ فتح یعنی 10وکٹوں سے کامیابی پر چیئرمین پی سی بی رمیض راجہ نے بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح کو قابل فخر لمحہ قرار دیا ہے۔

رمیض راجہ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی 10 وکٹوں سے تاریخی فتح پر الحمد للّٰہ کے الفاظ ادا کیے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے اللّٰہ رب العزت کی تعریف کے بعد کہا کہ یہ تو بہت ہی شاندار آغاز ہے اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ یاد رکھیں سفر ابھی شروع ہوا ہے۔

http://

انھوں نے کہا کہ کتنا فخر کا لمحہ ہے جو کہ پاکستان کے کھلاڑیوں نے قوم کو مہیا کیا ، ٹوئٹر کے آخر میں رمیض راجہ نے لکھا ، پاکستان زند ہ باد۔

Comments are closed.