افغان شہریوں کی واپسی، طور خم سرحد 3 دن کیلیے کھول دی گئی
فوٹو : فائل
لنڈی کوتل (ویب ڈیسک)پاکستان نے افغان باشندوں کی واپسی ممکن بنانے کیلئے طورخم سرحد عارضی طور پر تین دن کے لئے کھول دی ہے.
افغان حکومت نےدرخواست کی تھی کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں پھنسے افغان شہریوں کی واپسی کے لیے سرحد کو 3 روز کے لیے کھولا جائے۔
ذرائع کے مطابق طورر خم سرحد 9 اپریل تک کھلی رہے گی جس سے صرف افغان شہریوں کو واپس جانے کی اجازت ہو گی، یومیہ ایک ہزار افغان شہری واپس اپنے ملک جا سکیں گے۔
سیکیورٹی حکام کا بتانا ہے کہ طورخم سے بڑی تعداد میں افغان شہری افغانستان واپس جا رہے ہیں جب کہ پیدل افغانستان جانے والوں کو بائیو میٹرک سسٹم سے گزارا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر اپنی تمام سرحدوں کو بند کر رکھا ہے لیکن افغانستان کی درخواست پر سرحد کو عارضی طور پر کھولا گیا.
سرحد بند ہونے کے باعث جہاں دونوں ممالک کے درمیان آمدورفت ختم ہوئی ہے وہاں تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہو چکی ہیں، سرحد کھولتے وقت تمام حفاظتی انتظامات کو ممکن بنایا گیا ہے.
Comments are closed.