افغانوں کو مارنا اور تباہ کرنا بند کریں، افغان کرکٹر راشد خان کی اپیل


کابل (ویب ڈیسک) افغانستان کے اسٹار کرکٹر راشد خان نے دنیابھر کے حکمرانوں سے اپیل کی ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں افغانوں کو مارنا اور افغانستان کے جھنڈے کو تباہ کرنا بند کریں۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر موجود افغان لیگ اسپنر راشد خان اپنے ملک کی صورتحال پر انتہائی رنجیدہ ہیں اور اسی لئے انھوں نے عالمی رہنماوں کو مخاطب کرکے اپیل کی ہے۔

راشد خان نے کہا پیارے عالمی رہنماؤں! میرا ملک افراتفری کا شکار ہے ، بچوں اور عورتوں سمیت ہزاروں بے گناہ لوگ روزانہ شہید ہوتے ہیں ، مکانات اور املاک تباہ ہوتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہزاروں خاندان بے گھر ہوتے ہیں ہم افراتفری کا شکار ہیں ہمیں افراتفری میں مت چھوڑیں۔ افغانوں کو مارنا اور افغانستان کے جھنڈے کو تباہ کرنا بند کریں۔

راشد خان نے آخر میں ہاتھ جوڑ کر سب کیلئے پیغام چھوڑا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں ہماری اس صورتحال کاادراک کرتے ہوئے ہمیں اس افراتفری میں تنہا نہ چھوڑیں۔

Comments are closed.