اعظم سواتی نے خود ذمہ داری لینے کی بجائے حکام پر ملبہ ڈال دیا


اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیر ریلوے اعظم سواتی نے خود ذمہ داری قبول کرنے کی بجائے ریلوے حکام کو ٹرین حادثہ کا ذمہ دار قرار دے دیاہے۔

وزیرریلوے اعظم سواتی نے اپنے بیان میں یہ اعتراف کر لیاہے کہ انھیں تین دن قبل ڈی ایس ریلوے سکھر نے واضح کردیا تھا کہ وہ اس ٹریک پر ٹرینوں کو نہیں چلا سکتے۔

وزیر ریلوے نے ڈی ایس پی سکھر کا حوالہ دیتے ہوئے یہ وضاحت نہیں کی کہ جب انھیں پتہ چل گیاتھا کہ یہ ٹریک ٹرینوں کی آمدو رفت کیلئے خطرناک ہے تو انھوں نے ایکشن لینے کی بجائے خاموشی اختیار کئے رکھی۔

اعظم سواتی نے کہا کہ انھیں بتایا گیاہ تھا کہ سکھر ڈویژن کا ٹریک بہت خطرناک ہے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ کوئی شک نہیں ریلوے کے حکام حادثے کے ذمے دار ہیں۔

وزیر ریلوے اعظم سواتی نے یہ اعتراف بھی کیا کہ انھیں ریلوے کے اندر سے آوازیں آرہی ہیں، یہ ایک مافیا ہے ، میں خود اس کی تحقیقات کروں گا۔

واضح رہے بقول ان کے یہ آوازیں انھیں آرہی تھیں لیکن انھوں نے ان پر کان نہیں دھرا ہے اور حادثے کے بعد کہہ رہے ہیں کہ وہ تحقیقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سکھر کا ڈی ایس اچھا انسان ہے، حادثے کہ ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا، ڈہرکی کے قریب ٹرین کے اس حادثے میں 51 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

Comments are closed.