اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ،انڈیکس 1 لاکھ 9 ہزار کی حد عبور کرگیا

43 / 100

فائل:فوٹو
کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کا نئے ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے کا ہو گیا۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 1 ہزار 161 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 9 ہزار 400 پر آ گیا۔
اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 9 ہزار 478 رہی ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 8 ہزار 238 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ا
ادھر آج کاروبار کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277روپے 94 پیسے کا تھا۔

Comments are closed.