اسلام آباد میں مزاکرات کے باعث 9 اور 10 اپریل کو مقامی تعطیل کا اعلان

فوٹو : فائل

اسلام آباد: اسلام آباد میں مزاکرات کے باعث 9 اور 10 اپریل کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا، امریکہ اور ایران کے مزاکرات کے باعث وفاقی دارالحکومت حکومت میں سرکاری طور تعطیلات کی گئی ہیں.

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے 9 اور 10 اپریل کو مقامی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ضروری خدمات سے متعلق ادارے اپنی معمول کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

چھٹی کے باوجود ایم سی آئی، سی ڈی اے، پولیس اور ہسپتالوں سمیت تمام ضروری سروسز کے ادارے تعطیلات سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں۔

واضح رہے جمعہ کو پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں امریکہ اور ایران کے نمائندوں کی آمد اور مذاکرات اسلام آباد میں ہورہے ہیں جن کی فریقین نے تصدیق کر دی ہے۔

دو دن کی چھٹی کے حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نوٹیفیکیشن پر فوری عملدرآمد کیا جائے.

Comments are closed.