اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کاآغاز نہ ہوسکا،ووٹرز کااحتجاج

45 / 100

فائل:فوٹو

 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ شروع نہیں ہوسکی۔مختلف یونین کونسلز میں ووٹرز کی طرف سے ووٹنگ نہ کرانے پر شدید احتجاج کیا گیا ہے ۔

 

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 8 بجے شروع ہونا تھی تاہم الیکشن کمیشن کا عملہ متعلقہ پولنگ اسٹیشنز نہیں پہنچ سکا۔

سیدپور گاوٴں یونین کونسل 1 میں ووٹرز پولنگ کے لیے پہنچ گئے۔ پولنگ اسٹیشن کے گیٹ بند ہونے اور عملہ نہ ہونے پر ووٹرز بطور احتجاج قطاروں میں کھڑے ہوگئے۔یونین کونسل 37 میں بھی ووٹرز کی طرف سے ووٹنگ نہ کرانے پر شدید احتجاج کیا گیا۔

 

گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں آج بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔ وفاقی حکومت نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے لیے فوری سیکیورٹی کے انتظامات سے معذرت کی تھی۔

 

الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بھی 31 دسمبر کو الیکشن کا انعقاد ناممکن قرار دیا تھا۔

 

دوسری جانب واضح عدالتی حکم کے باوجود بلدیاتی انتخاب کروانے سے انکار پر اسد عمر نے خصوصی پیغام جاری کر دیا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے الیکشن کمیشن کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخاب اور الیکشن کمیشن کی جانب سے عدالتی حکم کی کھلی توہین ہے ۔

Comments are closed.