اسلام آباد اور پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) اسلام آباد میں 37 روز بعد سی این جی اسٹیشنز کھول دیے گئے لیکن یہ سہولت صرف 12 گھنٹے کے لیے دستیاب ہوگی اور شام 6 بجے سی این جی پھر بند کر دی جائے گی۔
سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما فیاض پراچہ کے مطابق شدید سردی میں گیس کی قلت باعث سی این جی اسٹیشنز کو 37 روز سے سپلائی معطل تھی.
پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں سی این جی اسٹیشنز کو سپلائی روک کر گھریلو صارفین کو گیس فراہم کی جا رہی تھی تاہم حکومت کو مہنگائی کے مارے لوگوں پر ترس آگیا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ موسم سرما میں سی این جی سیکٹر خود ایل این جی درآمد کرے گا اور اس کا بزنس بلاتعطل جاری رہے گا۔
دوسری طرف سوئی ناردرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔
پنجاب کے علاوہ سندھ میں بھی 6 روز بعد سی این جی اسٹیشنز پر گیس کی فراہمی شروع ہو گئی ہے جس کے باعث سی این جی فلنگ اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
Comments are closed.