اسرائیل کو سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت

فوٹو: فائل

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کورعائت مل گئی، ریاض نے صہیونی ریاست کی کمرشل پروازوں کو اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کے سینئر حکام کی جانب سے بیان میں تصدیق کی گئی کہ سعودی عرب نے اسرائیل کی کمرشل پروازوں کو اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

اسرائیلی پروازوں کو سعودی فضائی حدود استعمال کرنے فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیرڈ کشنر کی سعودی حکام سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔

واضح رہے متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسرائیل کی حثیت تسلیم کرنے کے فیصلہ کے بعد سعودی حکومت کئی بار کہہ چکی ہے کہ وہ فلسطین کا مسلہ حل ہونے تک اسرائیل کے ساتھ روابط نہیں رکھے گی تاہم مبینہ رپورٹس کے مطابق اب فضائی حدود کی اجازت دے دی گئی ہے۔

Comments are closed.