اسرائیل اورحماس کےدرمیان یرغمال خواتین وبچوں کے تبادلے پراتفاق ہو گیا
فوٹو: فائل
غزہ : اسرائیل اورحماس کےدرمیان یرغمال خواتین وبچوں کے تبادلے پراتفاق ہو گیاہے،عرب میڈیا کی رپورٹ میں قیدیوں میں تبادلے کی خبردی گئی ہے۔
اس حوالے سے عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل جیلوں میں قید فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا، جس کے بدلے میں حماس 100 یرغمالی خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا۔
دوسری طرف فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں اب تک 11 ہزار 78 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز کی بمباری میں شہید بچوں کی تعداد 4 ہزار 506 ہوگئی،اسرائیلی بمباری کے باعث غزہ پٹی کے 135 طبی مراکز اور 21 اسپتال ناقابل استعمال ہوگئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر راکٹوں کا نیا حملہ کیا گیا، جس سے 2 اسرائیلی شہری زخمی ہوگئے،حماس کے فائر کیے گئے دو راکٹ تل ابیب میں گرے، جس میں 2 خواتین زخمی ہوگئیں.
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ سے 9 ہزار 500 میزائل، راکٹ، اور ڈرون حملے ہوئے، غزہ سے فائر کیے گئے 12 فیصد راکٹ فلسطینی علاقوں میں ہی گرے۔
بتایا گیاہے کہ اسرائیلی دفاعی نظام نے متعدد راکٹوں کو فضا میں تباہ کردیا، جبکہ تل ابیب اور قریبی علاقوں میں جنگی سائرن بجائے جا رہے ہیں۔
ادھرڈائریکٹر الرنتیسی اسپتال کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دھمکی کے پیش نظر غزہ پٹی کے النصر میڈیکل کمپلیکس کو خالی کروایا جا رہا ہے، النصر میڈیکل کمپلیکس چار اسپتالوں پر مشتمل ہیں۔
غزہ پٹی میں فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے اسنائیپرز نے غزہ پٹی کے القدس اسپتال پر براہ راست فائرنگ کی، اسرائیلی اسنائیپرز کی القدس اسپتال پر فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ہوگیا جبکہ 19 زخمی ہوگئے ہیں۔
Comments are closed.