اسرائیلی فوج پر ایرانی فورسز نے راکٹ حملے کئے، اسرائیلی فوج کا دعویٰ

فوٹو: رائٹرز

دمشق(نیٹ نیوز) ایرانی فورسز نے شام میں اسرائیل کی فوج پر راکٹ حملے کیے جو پہلی بار اسرائیلی فوج پر براہ راست حملہ ہے۔ یہ دعویٰ اسرائیلی فوجی ترجمان کی طرف سے سامنے آیا ہے

اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ویب سائٹ کے مطابق ایرانی فورسز نے شام میں گولن کی پہاڑیوں پر 20 راکٹ فائر کیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقے میں رات گئے جنگی طیاروں، دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے بتایاکہ ایران کی قدس فورسز کی جانب سے راکٹ فائر کیے گئے جو ایرانی فورسز کی طرف سے شام میں اسرائیلی فوج پر پہلا براہ راست حملہ ہے۔

اسرائیلی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کیے گئے کئی راکٹوں کو اپنے میزائل ڈیفنس سسٹم کے تحت ناکام بنایا گیا جب کہ ان حملوں میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ادھر شامی خبر رساں ادارے کا کہناہے کہ اسرائیل نے قنطیرہ شہر کے قریب گولن کی پہاڑیوں کے مشرقی حصے میں اپنے ہدف کو نشانہ بنایا تھا جس کا شامی ایئر ڈیفنس نے جواب دیا۔

Comments are closed.