اسد عمر سےتنگ حلقہ کے لوگوں کی تحریک انصاف چھوڑنے کی دھمکی

45 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) تبدیلی اور دو نہیں ایک پاکستان کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،حلقہ این اے 54 کی گنجان آباد یونین کونسل 45 جھنگی سیداں پشاور روڈ اسلام آباد اور اس سے ملحقہ علاقے بجلی کی طویل بندش سے عاجز آگئے، منتخب نمائندوں نے بھی حلقہ کا رخ کرنا چھوڑ دیا-

اتوار کو بھی ان علاقوں میں صبح 7 بجے سے 12بجے تک بجلی بند رہی اور عوام کو روزانہ اس صورتحال سے گزرنا پڑتا ہے جن کا کوئی پرسان حال نہیں- حلقہ کے عوام نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری متعلقہ علاقوں کو بجلی فراہم کرنے والے فیڈرز کو تبدیل کرائیں.

مقامی لوگوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ہمارا مسلہ نہ کیا گیا تو ہم احتجاجاً پاکستان تحریک انصاف خیرباد کہہ دیں گے،اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ این اے 54 یونین کونسل 45 کے علاقے جھنگی سیداں میں روزانہ کی بنیاد پر گھنوں لوڈ شیڈنگ نے سابقہ دور کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں-

شدید گرمی کی وجہ سے مریضوں بزرگوں اور بچوں کا برا حال، خواتین کو گھریلو امور میں شدید دشواری کا سامنا ہے اور شیر خوار بچوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے- شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی صرف دیہی علاقوں میں لوڈشڈنگ کی جاری ہے جس کی وجہ سے بہت پریشانی کا سامنا ہے.

بچے، بوڑھے، خواتین اور مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا، اہلیان علاقہ کی صداؤں پر منتخب نمائندوں کے کانوں پر جوں تک نہ رہینگی، جو سوال کرتے ہیں کہ منتخب نمائندے کہاں ہیں ؟

منتخب نمائندے اور ان کے نعرے لگانے والے لیڈران جھنگی سیداں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں، مینٹینیس کا لولی پاپ دے کر گھنٹوں بجلی بند کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے اور متعلقہ ایس ڈی او سب ڈویژن کو فی الفور تبدیل کیا جائے.

انھوں نے کہا کہ منتخب نمائندے اور ان کے مقامی لیڈر صرف سوشل میڈیا فیس بک پر تصاویر لگانے تک صرف عوامی مسائل حل کر رہے ہیں، اہلیان جھنگی سیداں نے کہا کہ ہم بھی اس ملک کے شہری اور ٹیکس دہندہ ہیں، پاکستان تحریک انصاف کو ہم نے بھی ووٹ دیئے ہیں اس لئے ہمارے مسائل بھی حل ہونے چاہیئں-

Comments are closed.