ارتغل کے سپاہی ، روشان پاکستان پہنچ گئے،آمد کی انسٹاگرام پر اطلاع دی
فوٹو: سوشل میڈیا
Cavit guner arrived in Pakistan❤️❤️
— Areeba Khan (@khanareebazai) September 16, 2020
Welcome to Pakistan #Cavitcetinguner pic.twitter.com/5Lh8WFFdVx
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈا ٹ کام) پاکستان میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑنے والے ترک ڈرامہ ، اطغرل غازی کے ہیرو ، ارتغل کے سپاہی روشان پاکستان پہنچ گئے ہیں ،دو روزہ قیام کریں گے۔
ڈرامہ ارطغرل غازی میں وہ، دوآن الپ کا کردار نبھانے والے ترکش اداکار جاود چتن گنر( اردو ڈبنگ میں جس کا نام روشان لیا جاتا رہا) استنبول سے اسلام آباد پہنچے ہیں، ترکش اداکار نے پاکستانی مداحوں کو پاکستان آنے کی خبر انسٹاگرام پر دی۔
انہوں نے اپنے بورڈنگ پاس کی تصویر شیئر کی جب کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر ایک موسیقی پروگرام کی ویڈیو بھی اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گڈ مارننگ اسلام آباد۔
Welcome to Pakistan #Cavitcetinguner
— Areeba Khan (@khanareebazai) September 16, 2020
I am sure you will love Pakistan and its people because we are very hospitable and loving.#WelcomeDoganAlp pic.twitter.com/hdPFqdH8L7
ترکش اداکار جاود چتن گنر مصور عباسی ایڈووکیٹ کی درخواست پر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں وہ مختلف مقامات کا دورہ کریں گے اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔
ترکش اداکار کی پاکستان آمد پر سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ’ویلکم پاکستان‘ کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا جس میں ترکش اداکار جاود چتن گنر کو پاکستانی مداحوں نے ملک میں خوش آمدید کہا اور خوشی کا اظہار کیا۔
یادرہے کہ ترکش ڈرامے ارطغرل غازی کے مرکزی کردار اینگن التان دزیاتن بھی اگلے ماہ 3 روز کے لیے پاکستان آرہے ہیں۔ اینگن التان 9 سے 11 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے جب کہ ان کے پاکستانی دورے کو ”جشن ارطغرل“ کا نام دیا گیا ہے۔
اسی ڈرامہ کے ہیروئن ، اسرا بلیجک جس نے ، حلیمہ سلطان کا کردار ادا کیا ہے وہ بھی پاکستان آنے کی خوائش مند ہیں اور پاکستان کیلئے کمرشل بھی کر چکی ہیں اور ان دنوں وہ اردو بھی سیکھ رہی ہیں۔
Comments are closed.