اداکارہ مہوش حیات کی چھبیاں اور پپیاں سوشل میڈیا پر وائرل


کراچی( ویب ڈیسک)فلمی اداکارہ مہوش حیات کی چھبیاں اور پپیاں بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں لوگ ریوائنڈ کرکرکے بار بار مہوش حیات کو چھبیاں پپیاں کرتے دیکھ رہے ہیں ۔

مہوش حیات اور اس کی بہن اس سین میں موجود ہیں لیکن جب ان کی چھبیاں اور پپیاں ختم ہو تی ہیں تو بیچ میں ایک لڑکا آجاتاہے جو کہتا ہے یہ تو کسی کتاب میں نہیں لکھا ہوا ہے۔

مہوش حیات کی بہن افشین حیات نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُن کے ساتھ اُن کی بہن اور اداکارہ مہوش حیات بھی موجود ہیں۔

دونوں بہنوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ایک دلچسپ بیان پر پیروڈی ویڈیو بنائی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

یہ مزاحیہ پیروڈی ویڈیو ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے اُس بیان پر بنائی گئی ہے جو اُنہوں نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کورونا وائرس سے بچاو اور اس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے خصوصی طور پر دیا تھا۔

فردوس عاشق اعوان کے جس بیان پر مہوش حیات اور اُن کی بہن کی جانب سے پیروڈی بنائی گئی ہے اُس میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عید سادگی سے منائیں، اس عید پر نہ دعوتیں ہوں گی اور نہ ہی عید ملن پارٹیاں ہوں گی، اس بار عید کی روایتی جھپیاں اور پپیاں بھی نہیں ہوں گی۔

فردوس عاشق اعوان کا یہ بیان اس قدر وائرل ہوا کہ اس بار ناصرف عام لوگوں نے پیروڈی بنائی بلکہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ستاروں نے بھی پیروڈی کی اس مزاحیہ دوڑ میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

Comments are closed.