آصف زرداری قتل سازش الزام،شیخ رشید پر پر فردِ جرم کی کارروائی ایک بار پھر موٴخر

45 / 100

فائل:فوٹو

 اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد پر آصف زرداری پر قتل کی سازش کے الزام پر فردِ جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر ہو گئی۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام سے متعلق بیان پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف فردِ جرم کی کارروائی پھر مؤخر ہوگئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شیخ رشید کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں ان کے وکلا کی جانب سے ہائیکورٹ میں دائر اخراج مقدمہ کی کاپی جمع کروادی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاملہ زیر سماعت ہونے پر عدالت نے کیس کی سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی، جس پر شیخ رشید کے خلاف فردِ جرم کی کارروائی پھر مؤخر ہوگئی۔

قبل ازیں شیخ رشید اپنے وکیل نعیم پنجوتھہ کے ہمراہ کمرہ عدالت پیش ہوئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کے روبرو وکیل نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اخراج مقدمات کی درخواستیں دائر ہیں۔ ہائیکورٹ سے فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کی جائے۔

خیال رہے کہ رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیخ رشید کے خلاف درج 2 مقدمات میں 31 مئی تک کارروائی روکنے کے حکم میں توسیع کردی ہے۔

Comments are closed.