آصفہ بھٹو زرداری کو ڈرون کیمرا لگنے سے زخمی ہونے کی ویڈیو

59 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

خانیوال (زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ میں آصفہ بھٹو زرداری کو ڈرون کیمرا لگنے سے زخمی ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے،گئیں،کوریج کرنے والا ایک ڈرون کیمرہ اڑتا ہوا آصفہ بھٹو سے جا ٹکرایا ۔

آصفہ بھٹو زرداری سے جب ڈرون کیمرا ٹکرایا اس وقت وہ کنٹینر پر کھڑی تھیں اور ان کے ہمراہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھی تھے ڈروان کیمرہ اچانک اڑتا ہوا ان سے آ ٹکرایا۔

آصفہ بھٹو ڈرون ٹکرانے کے بعدنیچے بیٹھ گئیں اور ان کو بلاول بھٹوزرداری اور ساتھ کھڑے اور شخص نے پکڑا اور پھر انھیں طبی امداد کیلئے کنیٹنر کے اندر لے گئے۔

http://

اس دوران چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کی سکیورٹی پر مامور سٹا نے ڈرون آپریٹر کو پکڑ لیا ہے جبکہ آصفہ بھٹو کو مزید چیک اپ کیلئے ملتان بھیجا جارہا ہے۔

بعد میں بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصفہ آگے بھی ہمارے ساتھ ہوگی، پتا نہیں جان بوجھ کر یا غلطی سے کسی چینل کا ڈرون آصفہ کو لگا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے کہا ٹانکے لگیں گے لیکن آصفہ نے کہا پٹی لگادیں میں اوپر جاؤں گی، شہید بی بی کی بیٹی تو بہت بہادر ہے۔

بعدازاں آصفہ بھٹو کو ملتان بلاول ہاؤ س منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز اور ماہرین کی ٹیم ان کا طبی معائنہ کرے گی ، بعد میں وہ دوبارہ لانگ مارچ کو شامل ہو جائیں گی۔

Comments are closed.