آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال بعد پاکستان آئے گی، شیڈول کا اعلان

46 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ٹاکرا سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نےآسٹریلیا کے آئندہ سال دورہ پاکستان کااعلان کر دیاہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری شیڈول میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

پی سی بی اعلامیہ کے مطابق مہمان ٹیم دورے کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچز کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ آخری بار آسٹریلیا نے 1998 پاکستان کا  پہلا دورہ کیا تھاآسٹریلیا کی ٹیم 24 سال بعد ،پاکستان آئے گی، شیڈول کا اعلان جبکہ اس سے قبل نیوزی لینڈ اور برطانیہ نے پاکستان کے دورے ملتوی کر دیئے تھے.

Comments are closed.