آرمی چیف نے 2فوجی اور ایک سول افسر کو سزا کی توثیق کردی

راولپنڈی (زمینی حقائق)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دو فوجی اور ایک سول آفیسر کو سزا وں کی توثق کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جن افسروں کی سزاوں کی توثق کی ہے ان کو فیلڈجنرل کورٹ مارشل نے مختلف مقدمات میں سزائیں سنائی تھیں۔

آرمی افسران اورسویلین افسر کو جاسوسی کے الزام میں سزا ئیں دی گئیں مجرمان نے قومی سلامتی کی حساس معلومات دوسرے ملکوں کوایجنسیز لیک کی تھیں۔

فیلڈجنرل کورٹ مارشل نے نے مجرموں کو پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیسر سیکرٹ ایکٹ کے تحت سزائیں دی تھیں۔

برگیڈیئر (ریٹائرڈ ) راجہ رضوان اور ڈاکٹر وسیم اکرم کو سزائے موت اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید اقبال کو چودہ سال قید با مشقت کی سزا کی توثیق آرمی چیف نے کی ہے۔ ڈاکٹر وسیم بھی ایک حساس ادارے میں ڈاکٹر تھے۔

یاد رہے آخری دو سال کے دوران مختلف رینکس کے 400آفیسرز کو سروس سے برطرفی سمیت مختلف سزائیں دی جا چکی ہیں۔

Comments are closed.