آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی سفیر کی ملاقات
راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیرنواف سعیدالمالکی نے راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے تمام معاملات خصوصاً علاقائی امورپر پاکستان کے موقف کی اپنی بھرپور حمایت کااعادہ کیاہے۔
سعودی عرب کے سفیرنواف سعیدالمالکی جنرل قمرجاویدباجوہ سےملاقات کے دوران باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کی صورتحال اوردونوں برادرممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا
۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنرموہن وجے وکرمانے نے بھی بری فوج کے سربراہ سے ملاقات کی جس میں میں باہمی دلچسپی کے اموراور علاقائی سلامتی اوردوطرفہ تعلقات کوفروغ دینے پرتبادلہ خیال کیا۔
سری لنکا کے ہائی کمشنرنے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کوسراہا۔
Comments are closed.