آئی ایم ایف سے پاکستان کیلئے پہلا گرین سگنل، حکومتی اقدامات کا اعتراف کرلیا
فوٹو : فائل
اسلام آباد: آئی ایم ایف سے پاکستان کیلئے پہلا گرین سگنل، حکومتی اقدامات کا اعتراف کرلیا ہے آئی ایم ایف کے چیف ناتھن پورٹر نے کہا ہے کہ پاکستان نے شرائط کے مطابق اقدامات کیے ہیں۔
آئی ایم ایف چیف ناتھن پورٹر نےایک بیان میں کہا کہ گزشتہ چند روز میں پاکستان نے قرض پروگرام بحالی کی کوششیں کی ہیں، اسلام آباد نے آئی ایم ایف شرائط کے مطابق اقدامات کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات میں بجٹ کا پاس ہونا بھی شامل ہے، مہنگائی کو کم کرنے کےلیے پالیسی ریٹ سخت کیا گیا ہے۔
ناتھن پورٹر نے کہا کہ نئے بجٹ میں ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کےلیے اقدامات کیے گئے جبکہ ترقیاتی اور سماجی شعبے کےلیے فنڈز بڑھائے گئے ہیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ فارن ایکسچینج کی بہتر کارکردگی اور ادائیگیوں کے توازن کی بہتری کےلیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔
آئی ایم ایف چیف کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام کے ساتھ جلد معاہدے پر پہنچنے اور مالی امداد فراہم کرنے کےلیے مذاکرات جاری ہیں۔
ناتھن پورٹر کا کہنا تھا کہ قرض پروگرام کی جلد بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں، دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے بھی امید ظاہر کی ہے جلد اچھی خبر ملے گی.
Comments are closed.