آئی ایم ایف پروگرام سے میکرو اکنامک استحکام لانے میں مدد ملے گی،وزیرخزانہ محمدورنگزیب
فائل:فوٹو
اسلام آباد:وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام سے میکرو اکنامک استحکام لانے میں مدد ملے گی۔ آئندہ سالوں میں اسٹرکچرل ریفارمز لائیں گے۔
ایک بیان میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ہمیں اسٹرکچرل ریفارمز یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پبلک فنانس، توانائی اور حکومتی اداروں کے ایریاز میں خود انحصاری لانے کی ضرورت ہے جبکہ آئندہ سالوں میں اسٹرکچرل ریفارمز لائیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے ہوگیا ہے۔
اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ یہ معاہدہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے، نئے معاہدے کے تحت پاکستان کو 7 ارب امریکی ڈالر 37 ماہ کے طویل عرصے میں ملیں گے۔
نئے پروگرام کا مقصد میکرو اکنامک کو مستحکم کرنا، جامع اور مضبوط ترقی کے لیے حالات پیدا کرنا ہے، پروگرام میں مالیاتی اور مانیٹری پالیسی کو مضبوط بنانے کے اقدامات اور ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنا شامل ہیں۔
Comments are closed.