آئندہ عام انتخابات میں نتائج کی وصولی کیلئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم تیار
فائل:فوٹو
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات سے متعلق تیاریاں جاری ہیں، اس حوالے سے آئندہ عام انتخابات میں نتائج کی وصولی کیلئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم تیارکرلیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے الیکشن مینجمنٹ سسٹم پر الیکشن عملے کی ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے، جبکہ ٹریننگ کے حوالے سے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو بھی مراسلے لکھ دئیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ای ایم ایس پر آپریٹرز کو 14تا16 ستمبر تک ٹریننگ دی جائے گی، جبکہ ریجنل ،صوبائی اورضلعی الیکشن کمشنرز کو جولائی میں ٹریننگ دی جاچکی ہے۔
الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات میں نتائج کی وصولی کیلئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم کے استعمال کریگا۔
خیال رہے کہ آئندہ عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Comments are closed.