ٹرائی نیشن سیریز، پاکستان نے پہلے میچ میں زمبابوے کو ہرا دیا
فوٹو : پی سی بی
راولپنڈی : ٹرائی نیشن سیریز، پاکستان نے پہلے میچ میں زمبابوے کو ہرا دیا، پاکستانی ٹیم نے 148 رنز کا ہدف 4 گیندوں پہلے 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا اور ایونٹ میں پہلی فتح اپنے نام کرلی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 147 رنز اسکور کیے تھے۔
پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا، فخر زمان نے 45، صائم ایوب 22، صاحبزادہ فرحان 16، کپتان سلمان علی آغا 1، بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہو ئے۔
عثمان خان نے 37 اور محمد نواز نے 20 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔
اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنزبنائے۔
زمبابوے کی جانب سے برائنٹ بینٹ اور مہرو مانی کے درمیان 72 رنز کی شاندار اوپننگ شراکت کے باوجود باقی بیٹرز تیزی سے سکورکرنے میں ناکام رہے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں،
زمبابوے کے برائنٹ بینٹ49، مہرومانی 30، اور کپتان سکندررضا34 رنزبنا کر نمایاں رہے تاہم باقی بیٹر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 2، شاہین شاہ آفریدی،صائم ایوب، ابرار اورسلمان مرزا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Comments are closed.