Browsing Category
انٹرنیشنل
ملعون سلمان رشدی کی حالت تشویشناک ، وینٹی لیٹر پر منتقل
نیوجرسی: امریکہ میں ہونے والے حملے میں شاتم رسول ملعون سلمان رشدی شدید زخمی ہوگیا اور اس کی قوت گویائی متاثر ہوگئی ہے جب کہ ایک آنکھ بھی ضائع ہونے کا امکان ہے۔
سلمان رشدی پر نیویارک میں ایک تقریب کے دوران حملہ ہوا جس میں وہ شدید زخمی ہے۔…
ملعون سلمان رشدی پرایک شخص کاچھری سے حملہ
نیویارک:مغربی نیویارک میں نامعلوم شخص نے گستاخانہ کتاب کے مصنف ملعون سلمان رشدی پر حملہ کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ‘ کے مطابق سلمان رشدی پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ مغربی نیویارک میں واقع ایک ہال میں لیکچر دینے والے تھے۔…
میکسیکو، جیل میں خطرناک قیدیوں کے درمیان جھگڑا ، 4 ہلاک اور 8 زخمی
میکسیکو: امریکی سرحد سے متصل میکسیکن سٹی کی ایک جیل میں خطرناک قیدیوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسکیو سٹی کی ایک جیل میں خطرناک قیدیوں کے دو گروپوں میں خطرناک تصادم…
واٹس ایپ نے میسج ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ بڑھادیا
کیلیفورنیا: معروف ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے میسج ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ بڑھانے کا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔ فیچر متعارف کرائے جانے کے بعد صارفین 60 گھنٹوں کے اندر اپنا بھیجا ہوا میسج ڈیلیٹ کرسکیں گے۔
میٹا کی ذیلی…
کابل، مدرسے میں خودکش دھماکہ،نامور عالم دین رحیم اللہ حقانی جاں بحق
فوٹو فائل
کابل: کابل کے مدرسے میں خودکش دھماکے میں افغان مدارس کے ڈائریکٹر رحیم اللہ حقانی جاں بحق ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق خودکش دھماکہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقعہ مدرسے میں ہوا جس کے نتیجے میں طالبان کے نامور عالم دین…
بھارتی پولیس اہلکار کی ناقص کھاناملنے پر دہائیاں ،ویڈیو وائرل
ممبئی :بھارتی پولیس اہلکار اپنے محکمے کی جانب سے ملنے والے کھانے پر زارو قطار روپڑا ۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر بھارتی پولیس اہلکار منوج کمار کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اسے ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو دیے جانے…
موڈرنا کی کووڈ، فلو اور ایک اور عام وائرس کے لیے مشترکہ ویکسین کرنے کی خواہاں
موڈرنا آئندہ پانچ برس کے دوران کورونا وائرس، فلو اور نظام تنفس کے ایک عام وائرس آر ایس وی سے تحفظ کے لیے ایک مشترکہ ویکسین متعارف کرانا چاہتی ہے۔
موڈرنا کے سی ای او اسٹیفن بانسیل نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کورونا وائرس میں آنے والی مسلسل…
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات میں اضافہ
واشنگٹن :سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اگلا صدارتی انتخا ب خطرے میں پڑ گیا، خفیہ دستاویزات کو حفاظت سے نہ رکھنے کی تحقیقات میں تیزی آ گئی۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ریاست فلوریڈا میں واقع گھر پر یف بی آئی کے چھاپے سے ان کے خلاف جاری…
بھارت ،ماں بیٹے نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرلیا
فوٹو:سوشل میڈیا
نئی دہلی: بھارت میں ماں اور بیٹے نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں 42 سالہ بندو اور ان کے 24 سال کے بیٹے وویک نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیابی حاصل…
نیو میکسیکو ، 2پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کا قاتل پکڑاگیا
فائل :فوٹو
واشنگٹن: امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 2پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کے قاتل کو حراست میں لے لیاگیاہے ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق نیومیکسیکو میں 2 پاکستانیوں اور2 افغان مسلمانوں کو قتل کرنے والے شخص کو گرفتارکرلیا گیا۔
امریکی پولیس…
روس نےایران کے لیے تیار کردہ جاسوس سیٹلائٹ لانچ کر دیا
فائل: فوٹو
ماسکو: روس نے کامیابی کے ساتھ ایران کے لیے تیار کردہ جاسوس سیٹلائٹ لانچ کر دیا اور معینہ مدت کے لیے یوکرین کی جاسوسی کے لیے خود استعمال کرے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے ’’خیام‘‘ نامی سیٹلائٹ کے مدار میں داخل ہونے…
ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی کاچھاپہ، اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں
واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی اور محکمہ انصاف کی جانب سے مبینہ طور پر چھاپا مارا گیا،جس میں اہم دستاویزات قبضے میں لے لی گئیں۔
غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) اور…
بھارتی ریاست کرناٹک میں بارشوں اور سیلاب سے73 افراد ہلاک
نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 73 تک جا پہنچی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں مسلسل موسلادھار بارشوں کے باعث سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی اور سیلابی ریلہ شہری علاقوں میں داخل…
امریکی صدر جوبائیڈن کا نیومیکسیکو میں 2 پاکستانیوں سمیت چار مسلمانوں کے قتل پراظہار افسوس
واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے نیومیکسیکو میں 2 پاکستانیوں سمیت چار ایشیائی نژاد مسلمانوں کے قتل پر تشویش اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے…
کروشیا،زائرین کی بس کو حادثہ، 12 افراد ہلاک
زغرب :یورپی ملک کروشیا میں مسیحی زائرین سے بھری بس کو پیش آنے والے حادثے میں 12 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کروشیا میں زائرین سے بھری بس حادثے کا شکار ہو کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 32…
بنگلادیش، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے
ڈھاکا: بنگلادیش میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے اور ہزاروں مظاہرین نے فیول اسٹیشنز کا گھیراؤ کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 51.7 فیصد…
چین میں 900 سال پرانا لکڑی کا پل جل کر خاکستر
بیجنگ:چین میں 900 سال پرانا اور ملک کا سب سے طویل لکڑی کا پل جل کر راکھ ہوگیا۔
چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبے فوجیان میں 900 سال پرانے تاریخی لکڑی کے پل پر آتشزدگی کا واقعہ گزشتہ شب پیش آیا۔…
اسرائیل کے تیسرے دن بھی غزہ پر فضائی حملے، جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد29ہوگئی
غزہ:اسرائیل کے تیسرے دن بھی غزہ پر فضائی حملے، جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد29ہوگئی، مرنے والوں میں 6بچے اور4خواتین بھی شامل ہیں، فلسطینی وزارت صحت نے 4خواتین کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔
فلسطینی وزارت صحت نے مزید بتایا ہے کہ غزہ میں جمعہ سے…
کابل ،مسجد کے قریب بم دھماکے میں 8افراد ہلاک
فائل: فوٹو
کابل: افغانستان کے شہر کابل میں مسجد کے قریب بم دھماکے میں8 افراد ہلاک ہوگئے۔
طالبان حکام کے مطابق بم ایک ریڑھی میں نصب تھا اور اس کے پھٹنے سے 18 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں کابل پولیس چیف کے ترجمان خالد زردان نے…
مہنگائی کے خلاف احتجاج ،راہول اور پریانکا گاندھی سمیت کئی کانگریس رہنما گرفتار
نئی دہلی: بھارت میں حکومت مخالف مظاہرے کے دوران کانگریس رہنما راہول اور پریانکا گاندھی کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی خبر رساں اداروں کے مطابق بھارت میں مودی سرکار کی پالیسیوں اور مہنگائی کے خلاف اپوزیشن جماعت کانگریس کے احتجاج پر پولیس نے…