Browsing Category

انٹرنیشنل

عالمی سطح پر مہنگائی میں کمی کے لیے روس سے اجناس کا منڈیوں تک پہنچنا ناگزیر ہے،اقوام متحدہ

فائل فوٹو استنبول: اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں اجناس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا رہا ہے اور عالمی سطح پر مہنگائی میں کمی کے لیے روس سے اجناس کا منڈیوں تک پہنچنا بہت ضروری ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام…

میانمار بھارت کے بعد روس سے سستا تیل خریدنے والا دوسرا ملک بن گیا

فائل فوٹو ینگون: میانمار کے قابض فوجی حکمراں نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر روس سے تیل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس طرح جنوبی ایشیائی ممالک میں میانمار بھارت کے بعد روس سے تیل خریدنے والا دوسرا ملک بن گیا ہے۔ امریکی نشریاتی…

اگر10 بچے پیدا کریں گے تو 36 لاکھ روپے انعام ملے گا

ماسکو:اگر10 بچے پیدا کریں گے تو 36 لاکھ روپے انعام ملے گا،یہ اعلان روسی حکومت کی طرف سے کیا گیاہے۔ روسی حکومت نے آبادی میں کمی کے مسئلے سے نمٹنے اور زیادہ بچے پیدا کرنے کی حوصلہ افزائی کیلئے 10 بچے پیدا کرنے والی ماں کو 10 لاکھ روبل یعنی…

شام، شمالی علاقے میں مارکیٹ میں دھماکہ،19 افراد ہلاک

فائل فوٹو دمشق: شام کے شمالی علاقے میں مارکیٹ میں دھماکے سے 19 افراد ہلاک ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق شام کے شمالی علاقے کے سرحدی قصبے ال باب کی مارکیٹ میں دھماکے سے 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد…

ایتھوپیا جانے والے مسافر طیارے کے دونوں پائلٹس دوران پروازسو گئے

فائل فوٹو ادیس ابابا: افریقی ملک ایتھوپیا کے مسافر طیارے کے دونوں پائلٹس سوتے رہ گئے اور رن وے پیچھے چھوٹ گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم سے ایتھوپیا جانے والے مسافر طیارے کے دونوں پائلٹس دوران پرواز 37000 فٹ کی…

امریکہ ،بندر نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

فائل فوٹو واشنگٹن: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بندر نے 911 پر کال کرکے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کی کاؤنٹی شیرف پولیس کو گزشتہ ہفتے ایک ایمرجنسی فون کال موصول ہوئی لیکن حیران کن بات یہ ہے…

امریکہ ،دو سابق ججوں کو رشوت لینے کے جرم میں 20 کروڑ ڈالرز کا جرمانہ

فائل فوٹو ہیرسبرک: امریکی ریاست پنسلوانیا کی عدالت نے دو سابق ججوں مائیکل کوناہن اور مارک سیواریلا کو رشوت لینے کے جرم میں 20 کروڑ ڈالرز کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست پنسلوانیا کے دو سابق ججوں کے…

پوجا کے دوران گائے سونے کی چین نگل گئی

فائل فوٹو نئی دہلی: بھارت میں پوجا کے دوران گائے سونے کی چین نگل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست ناٹک کے ایک رہائشی کی گائے پوجا کے دوران سونے کی چین نگل گئی جس کی تلاش کے لیے اہلخانہ کئی روز تک گائے کا گوبر چیک کرتے رہے۔ سری…

اقوام متحدہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سے روس کا قبضہ ختم کروائے،یوکرینی صدر

فوٹو الجزیرہ کیف: یوکرین کے صدر زیلنسکی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ زاپوریژیا سے روس کا قبضہ ختم کروائے۔ یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس گی…

سوڈان, بارش اور سیلاب سے77 افراد ہلاک

فائل :فوٹو خرطوم: سوڈان میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے اب تک77 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق قدرتی آفت سے 15ہزار کے قریب مکانات تباہ ہونے سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ ترجمان سوڈان نیشنل کونسل سول ڈیفنس…

کابل ،مسجد میں دھماکے سے 30 افراد جاں بحق،مزید ہلاکتوں کاخدشہ

فائل: فوٹو  کابل:شمالی کابل کی ایک مسجد میں دھماکے سے 30 سے افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق پولیس نے متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے تاہم اس ضمن میں…

اسرائیل کا غزہ میں 5 فلسطینی بچوں کو شہید کرنے کا اعتراف

فائل :فوٹو غزہ: اسرائیل نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کیخلاف کارروائی میں 5 فلسطینی بچوں کو شہید کرنے کا اعتراف کرلیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی دفاعی حکام نے تصدیق کی ہے کہ 7 اگست کوشمالی غزہ کے قریب فلسطینی مہاجرکیمپ پر اسرائیلی فضائیہ کے…

شمالی کوریا کا عالمی مخالفت کے باوجود مزید 2 کروز میزائلوں کا تجربہ

فائل فوٹو پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے عالمی برادری کی مخالفت کے باوجود مزید 2 کروز میزائل کا تجربہ کرلیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے مغربی ساحلی علاقے سے 2 کروز میزائل سمندر میں فائر کئے۔ رواں سال 8 جون کے بعد شمالی کوریا…

مقبوضہ کشمیر،بھارتی پولیس کی بس کھائی میں گرنے سے 7 اہلکار ہلاک

فائل: فوٹو سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلگام کے قریب بھارتی پولیس کی بس کھائی میں جاگری جس کے باعث 7 اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور تبت کی سرحدی پولیس (ITBP) اہلکاروں سمیت 39 سیکورٹی اہلکاروں کو لے…

امریکی خاتون اول ِجل بائیڈن کو کورونا ہوگیا

واشنگٹن: امریکی خاتون اول ِجل بائیڈن کورونا کی دونوں خوارکیں اور بوسٹر ڈوز لگوانے کے باوجود بھی کوویڈ کا شکار ہوگئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی شام کئے جانے والے ٹیسٹ میں امریکی خاتون اول کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس مثبت آئیں۔…

خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب

مکہ مکرمہ: خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب منعقد کی گئی۔ حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق روح پرور تقریب میں خانہ کعبہ کو غسل دیا گیا۔ غسل کعبہ کی تقریب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان…

روضہ رسولﷺ پر قیام کا وقت مقرر کردیاگیا

مدینہ منورہ :سعودی وزارت حج و عمرہ نے روضہ رسولﷺ پر ٹھہرنے کا وقت مقرر کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے تصدیق کی ہے کہ ریاض الجنہ میں ٹھہرنے کا وقت اب 10 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔ ریاض الجنہ کی زیارت کے خواہش مند افراد توکلنا…

بھارت کا یوم آزادی ،دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں

سرینگر: کنٹرول لائن کی دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ منارہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی سخت نگرانی کے باوجود پاکستانی پرچم لہرا دئیے گئے۔ بھارت کی آزادی کے دن مقبوضہ وادی میں ہڑتال کی…

مصر،قاہرہ کے گرجا گھر میں آتشزدگی ، 41 افراد ہلاک

قاہرہ :مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے ایک گرجا گھر میں آگ لگنے سے کم از کم 41 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق قاہرہ کے پرہجوم علاقے امبابا میں واقع ابوسیفائن نامی گرجا گھر میں آگ لگی تھی۔ آتشزدگی کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی اور…

سعودی عرب کی ہرقسم کے ویزہ پرعمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت

ریاض: وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ سیاحت کیلئے دنیا بھر سے سعودی عرب آنے والے افراد کو مختصر قیام کے دوران قیام عمرہ کرنے کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ سعودی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق “اسپرٹ آف سعودی” پلیٹ فارم…