عالمی قوتیں اسرائیلی سفاکیت و بربریت کیخلاف اقدام کریں،عمران خان

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم بہادر فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور عالمی قوتوں سے مطالبہ کرتے ہیں اسرائیلی سفاکیت و بربریت کیخلاف اقدام کریں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں عمران…

پنجاب میں نویں اوردسویں محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی

لاہور:پنجاب کابینہ نے محرم الحرام کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان کی منظوری دیدی ۔۔ نویں او ردسویں محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا، اجلاس میں 4نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی…

ادویات کی پہلی کھیپ اسلام آباد سے بلوچستان روانہ

فوٹو:نیٹ اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر ادویات کی پہلی کھیپ اسلام آباد سے بلوچستان روانہ کردی گئی۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق دوسری بڑی ادویات کی کھیپ عاشورہ کے فوری بعد روانہ ہو گی جبکہ پمز ہسپتال سے 12 رکنی ڈاکٹر…

ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس,ایف آئی اے نے چار پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کرلیا

اسلام آباد: ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سینئر پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پی ٹی آئی کی خاتون رہنما ڈاکٹر سیما ضیا کو تفتیش کے لیے طلب…

تحریک انصاف نے 9 حلقوں کا انتخابی شیڈول اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف نے 9 حلقوں کا انتخابی شیڈول اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ۔قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق بدھ کو پی ٹی آئی کی متفرق درخواست پر سماعت کریں گے پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری نے اسلام آباد ہائی…

پنجاب کی نئی 21 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا

لاہور: پنجاب کی نئی 21 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا ہے ۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے حلف لیا۔ میاں اسلم اقبال، علی عباس شاہ، محسن لغاری، مور ملک، راجہ بشارت، راجہ یاسر ہمایوں، انصر مجید نیازی، منیب سلطان چیمہ، سردار شہاب الدین، مراد راس،…

مونچھوں کے بغیر دو فلمیں کیں دونوں ہی فلاپ ہوگئیں، انیل کپور

ممبئی: اپنی مونچھوں کی وجہ سے الگ پہچان رکھنے والے بالی وڈ اداکار انیل کپور نے کہاہے کہ مونچھوں کے بغیر دو فلموں میں کام کیا دونوں ہی فلاپ ہوگئیں۔ کامیڈی شو کیس تو بنتا ہے میں میزبان رتیش دیش مکھ نے انیل کپور سے سوال کیا کہ آپ نے فلم لمحے…

اسرائیل کے تیسرے دن بھی غزہ پر فضائی حملے، جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد29ہوگئی

غزہ:اسرائیل کے تیسرے دن بھی غزہ پر فضائی حملے، جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد29ہوگئی، مرنے والوں میں 6بچے اور4خواتین بھی شامل ہیں، فلسطینی وزارت صحت نے 4خواتین کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔ فلسطینی وزارت صحت نے مزید بتایا ہے کہ غزہ میں جمعہ سے…

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے افراد کی مدد کیلئے امدادی فنڈ قائم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے افراد کی امداد کیلئے امدادی فنڈ قائم کردیاہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف…

ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 3.25 فیصد تک جاپہنچی، 673 نئے مریض رپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کی چھٹی لہرمیں شدت آنے لگی ، مزید 673 نئے مریض رپورٹ جبکہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں کورونا وائرس کی شرح 3.25 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران…

سیاسی بیامنی اور بدامنی مزید انتشار اور خلفشار پیدا کرے گی،شیخ رشید

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ اگست میں سجنے والا سیاسی دنگل ملکی اور عوامی مسائل میں اضافہ کرے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں شیخ رشیداحمد نے کہا کہ سیاسی بیامنی اور بدامنی مزید انتشار…

نئی سائبر کمانڈ کو مرحلہ وار تینوں افواج کے ساتھ منسلک کیا جائے گا،آرمی چیف

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جنگ کی نوعیت اور کردار وقت کے ساتھ بدل رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے نئی قائم کردہ آرمی سائبر کمانڈ اور آرمی سینٹر آف ایمرجنگ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا۔ کمانڈر…

عمران خان 9 حلقوں میں 11 جماعتوں کیخلاف تنہا امیدوار ہوں گے

اسلام آباد: عمران خان 9 حلقوں میں 11 جماعتوں کیخلاف تنہا امیدوار ہوں گے ،ضمنی الیکشن میں دنیا عمران خان کی شکل میں ون مین شو دیکھے گی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے خود حکومت کی 11 جماعتوں کے خلاف…

برمنگھم کامن ویلتھ گیمز, پاکستان کو دو اور میڈل مل گئے

برمنگھم: برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کو دو اور میڈل مل گئے، ریسلنگ ایونٹ میں انعام بٹ نے سلور اور عنایت اللہ نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔    چھیاسی کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں گزشتہ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ انعام بٹ کا مقابلہ بھارت کے…

کابل ،مسجد کے قریب بم دھماکے میں 8افراد ہلاک

فائل: فوٹو  کابل: افغانستان کے شہر کابل میں مسجد کے قریب بم دھماکے میں8 افراد ہلاک ہوگئے۔  طالبان حکام کے مطابق بم ایک ریڑھی میں نصب تھا اور اس کے پھٹنے سے 18 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں کابل پولیس چیف کے ترجمان خالد زردان نے…

ڈرون حملہ پاکستان سے ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: افغانستان میں ڈرون حملہ پاکستان سے ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے پاکستان کی زمین استعمال کیے جانے کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔ ڈجی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابرافتخار نے نجی ٹی وی سے گفتگو…

تہجداورصلوة الحاجات پڑھتی ہوں، انگلش میں قرآن پاک بھی پڑھا ہوا ہے

کراچی:پاکستانی اداکارہ و میزبان متھیرا نے کہاہے تہجداورصلوة الحاجات پڑھتی ہوں، انگلش میں قرآن پاک بھی پڑھا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر متھیرا کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ 30 سال کی عمر کے بعد جب میں نے اپنی ذات میں…

مہنگائی کے خلاف احتجاج ،راہول اور پریانکا گاندھی سمیت کئی کانگریس رہنما گرفتار

نئی دہلی: بھارت میں حکومت مخالف مظاہرے کے دوران کانگریس رہنما راہول اور پریانکا گاندھی کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی خبر رساں اداروں کے مطابق بھارت میں مودی سرکار کی پالیسیوں اور مہنگائی کے خلاف اپوزیشن جماعت کانگریس کے احتجاج پر پولیس نے…

اسکارف پہننے کی اجازت دینے سے انکار صنفی اور مذہبی بنیادوں پر امتیازی سلوک ہے، اقوام متحدہ

پیرس: اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی نے فیصلہ سنایا ہے کہ فرانس نے ایک مسلم خاتون کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جسے ایک سرکاری اسکول میں اسلامی اسکارف پہننے کے دوران پیشہ ورانہ تربیت میں شرکت سے روکا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کی ایک دستاویز کے مطابق 2010…

یوم استحصال کشمیر ،سینیٹ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور کر لی

اسلام آباد:سینیٹ نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ ایوان میں سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی 2017 سے 2022 تک مراعات سے متعلق تفصیلات بھی سامنے آ گئیں۔ ڈپٹی چیئرمین…