پیپلزپارٹی کی حکومت بنانے کیلئے ن لیگی قیادت اور امریکی سفیر سے ملاقاتیں

50 / 100

فوٹو: فائل

لاہور: پیپلزپارٹی کی حکومت بنانے کیلئے ن لیگی قیادت اور امریکی سفیر سے ملاقاتیں، بلاول بھٹو زرداری اور سربراہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین و سابق صدر آصف علی زرداری کی سربراہ پاکستان مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف لاہور بلاول ہاؤس میں ملاقات، ملاقات سیاسی تعاون پر اصولی اتفاق رائے طے پا گیا۔

لاہور میں بلاول ہاؤس میں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی میں سیاسی تعاون پر اصولی اتفاق رائے قائم ہوگئی ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور مستقبل میں سیاسی تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے.

ملاقات میں قائدین کا ملک کو سیاسی استحکام سے ہمکنار کرنے کے لئے سیاسی تعاون کرنے پراتفاق ہوا ہے، ملاقات اتفاق رائے قائم کیا گیا کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے.

دونوں جماعتوں کے قائدین کا اصولی اتفاق ہوا ہے، دونوں جماعتوں نے صورتحال پر مشاورت کی اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا،
پیپلز پارٹی کی قیادت کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی تجاویز کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سامنے رکھیں گے.

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کی اکثریت نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔لیگی وفد میں اعظم نذیر تارڑ، ایاز صادق، احسن اقبال، رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، ملک احمد خان، مریم اورنگزیب اور شزا فاطمہ شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے بلاول بھٹو زرداری سے تفصیلی ملاقات کی ہے، سفارتی اور پیپلز پارٹی کے ذرائع نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملاقات کم و بیش ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔

ملاقات میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی
بلاول بھٹو نے امریکی سفیر کو پاکستان میں حالیہ عام انتخابات اور اس کے بعد نئی حکومت کے حوالے سے آگاہ کیا.

Comments are closed.